اہم خبریں

پاکستان افغانستان کے مابین مسائل کا حل کیسے ممکن، پی ٹی آئی نے فارمولہ دیدیا،جا نئے کیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مؤقف غیر واضح اور غیر مستقل مزاجی کا شکار ہے۔ حکومت کبھی دہشت گردی کا الزام افغانستان پر عائد کرتی ہے اور کبھی افغان مہاجرین کو نشانہ بناتی ہے، جس سے ملکی خارجہ پالیسی میں تضاد واضح نظر آتا ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کا حل صرف بات چیت اور سفارتی روابط کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ 25 سال سے امن، مذاکرات اور علاقائی استحکام کی وکالت کر رہے ہیں، لیکن موجودہ حکومت نے اس راستے کو نظرانداز کر کے کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر خطوں کی طرح اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھی امن کی کوششیں مذاکرات کے ذریعے کی جا رہی ہیں، اس لیے پاکستان کو بھی افغان مسئلے کے حل کے لیے مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ افغان بارڈر معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت بتدریج بحال ہو رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تعاون اور بات چیت سے ہی دیرپا حل ممکن ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی تنگ نظری کی بدترین مثال ہے۔ ان کے مطابق حکومت اختلافِ رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن عوام اس طرزِ سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان بھارت ایک مرتبہ پھر کر کٹ کے میدان میں آمنے سامنے،کہاں اور کب مقابلہ ہو گا، جا نئے

متعلقہ خبریں