کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر کی طرح ہندو برادری کابڑا مذہبی تہواردیوالی کراچی میں بھی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا
اس موقع پر مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا کراچی کےسوامی نائن اور مندر وںمیں دیوالی کی مناسبت سے خصوصی اسٹالز لگائے گئے،پوجا پاٹ کی گئی،مٹھایاں تقسیم کی گئیں مندروں اور گھروں پر چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
دریں اثناءسندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے لیے 20 اور 21 اکتوبر کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔ تعطیل کا اعلان سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کیلئے کیا گیا ، تمام تر سرکاری و نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے روز چھٹی ہوگی ۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری