اہم خبریں

سونے کے حوالے سے اہم ترین خبر،حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی (اے بی این نیوز )حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق
وزارت تجارت نے پابندی ہٹانے کی سمری ای سی سی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔
رواں سال مئی میں سونے کی امپورٹ و ایکسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارت تجارت کے مطابق
سونے کی سمگلنگ کی شکایات پر پابندی لگائی گئی تھی۔
حالیہ مہینوں میں سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
حکومت کا فیصلہ زیورات کی صنعت کو سہارا دینے کیلئے اہم پیشرفت قرار۔
پابندی ختم ہونے سے سونے کی قانونی تجارت میں بہتری کا امکان۔
ای سی سی کی منظوری کے بعد نئی پالیسی کا اطلاق متوقع ہے۔
سونے کے تاجر برادری نے حکومت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں :کابینہ کب اور کیسے تشکیل ہو گی،کون کون شامل ہوگا،سہیل آفریدی نے سب بتا دیا

متعلقہ خبریں