اہم خبریں

نادرا میں کثیر بڑی میں بھرتیاں،نئے دفاتر کیلئے پلاٹس خریدے جائیںگے

کراچی(اے بی این نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بڑی تعداد میں بھرتیوں کے لیےمتعدد پلاٹس خریدے گی جہاں ان بھرتی ملازمین کے لیے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے 9 اضلاع کے لئے 200 جونیئر ایگزیکٹیو ڈیٹا انٹری اپریٹر بھرتی کرے گی۔

نادرا میں بھرتیوں کےلئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ، عمر کی حتمی حد 25 برس اور واک ان انٹرویو 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ سندھ کے 11 دیگر اضلاع جن میں پلاٹس خریدے جائیں گے، ان میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور

متعلقہ خبریں