اہم خبریں

بلوچستان سے افسوسناک خبر آگئی،ایم پی اے کے بھائی دم توڑ گئے

پنجگور (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ولید صالح بلوچ پر ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پنجگور پولیس نے بتایا کہ مقتول نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے بھائی تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات فی الحال سامنے نہیں آئے تاہم مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

مزید پڑھیں :جنید جمشید نے کتنی شادیاں کیں تھیں، بابر جنید جمشید نے سب بتا دیا

متعلقہ خبریں