اہم خبریں

فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات۔
جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر ساؤتھ نے خودکش بمبار گرفتار کر لیا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق
گرفتار خودکش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے طور پر ہوئی۔
ملزم کندھار کا رہائشی اور کندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے۔
مدرسے میں کچھ افراد نے پاکستانی فوج کے خلاف جہاد کی ترغیب دی۔
ہم 40 افراد خوست میں جمع ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔
بروند جنوبی وزیرستان میں طالبان کا مرکز اور تربیتی کیمپ موجود تھا۔
گروپ کا کمانڈر عمر حماس تھا جو خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا۔
تربیت 3ماہ تک جاری رہی، ملزمان کو گاڑی اور چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی تربیت دی گئی۔
گروپ میں شامل نوجوانوں کی عمریں 18 تا 22 سال تھیں۔
احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے اور حملہ کرنا حرام ہے۔
انکشافات سے واضح ہے کہ افغان طالبان کم عمر لڑکوں کو دہشتگردی پر اُکسا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :جنید جمشید نے کتنی شادیاں کیں تھیں، بابر جنید جمشید نے سب بتا دیا

متعلقہ خبریں