اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کے معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے اپنے والد کی شادیوں کے حوالے سے پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے بابر جنید ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کے علاوہ جنید جمشید کی دو مزید شادیاں بھی ہوئیں تھیں ان کے مطابق والد کی ایک اہلیہ ان کے ساتھ ہی 2016 کے المناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں
جبکہ دوسری بیویوں سے ان کے بچے نہیں تھے بابر جنید نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن والد نے ان سے پوچھا کہ لوگ تم سے یہ بات کرتے ہیں کہ تمہارے والد نے کئی شادیاں کی ہیں لیکن کیا تم نے کبھی مجھے تمہاری والدہ یا تمہارے ساتھ ناانصافی کرتے دیکھا ہے بابر نے جواب دیا کہ نہیں بابا آپ نے کبھی ناانصافی نہیں کی آپ نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کیں
اور ہمیں بے حد محبت دی بابر جنید کے مطابق ان کے والد اس بات پر مطمئن ہو گئے تھے جنید جمشید 2016 میں چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ان کی وفات کے بعد بھی ان کی نعتیں اور اسلامی خدمات آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں
مزید پڑھیں :ٹماٹر 700 روپے کلو