رفح (اے بی این نیوز)اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑدیں۔ اسرائیلی طیاروں نے جنگ بندی کے بعد پہلی بار پر رفح پر بمباری کی۔
اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے فضائی حملہ کردیا، اسرائیلی حملے کے بعد رفح میں اموات کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شہدا میں 7 معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں بڑے پیمانے پر دھماکا خیز مواد کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں 70ہزارٹن دھماکا خیز مواد موجود ہے ،جو پھٹا نہیں، غزہ میں موجود بارودی مواد لوگوں کے لیےخطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بارودی مواد کی موجودگی کے باعث صفائی کا عمل مشکل ہوگیا ہے، بارودی مواد کی موجودگی امدادی کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے، غزہ کی مکمل صفائی اور بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرگودھا،بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑکرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار