لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی مریم نواز نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار کو بس میں خاتون کو چھیڑتے دیکھا گیا تھا ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی پنجاب حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک یا ہراسانی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو یقین دلایا کہ ایسے واقعات میں انصاف ہر حال میں فراہم کیا جائے گا
Arrested ! Zero tolerance for harassment. https://t.co/d2AcM9dvRu pic.twitter.com/ltGNPQxOTq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 18, 2025
پٹرولنگ پولیس کا ملازم یونیفارم میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرتے ھوئے pic.twitter.com/9xBC2se3KK
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 18, 2025
مزید پڑھیں :مودی کی دہشتگردی نے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا،اقلیتوں کا رصہ حیات تنگ