شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھات اُتار دیا۔ہفتہ کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے ایک فرد کی شناخت کرم خان سکنہ خدی کے نام سے ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ باقی دو لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔