لاہور( اے بی این نیوز)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
لاہور میں گورنر پنجاب نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔
سلیم حیدر نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے، نوجوان نسل کو دھرنوں اور ملک کے خلاف سازشوں کی طرف مائل کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے لیے جانیں قربان کی ہیں اور کرتی رہیں گی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے خلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں جو ملکی سلامتی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور جو لوگ سیاست کی آڑ میں ملک کے خلاف تخریب کاری اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سلیم حیدر نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی حمایت سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑی جس کی قیمت اسے مہنگی پڑی۔ پاک فوج نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نےتحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی