اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی قیادت محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق وفد نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو گلوبل ریزسٹنس فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔
بیان کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جلد ہی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا