اسلام آباد (اے بی این نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بعض وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت رمنا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے نعیم حیدر پنجوٹھہ، فتح اللہ برکی، عنصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ ملزمان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف عدت کے دوران نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں ،نیا کپتان بنائے جانیکا امکان