اہم خبریں

ابراہم معاہدہ، سعودی عرب جلد اس میں شامل ہو گا،ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ، سعودی عرب کی شمولیت کی توقع۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے یہ معاہدہ ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوا ہے اور جلد ہی مزید ممالک اس کا حصہ بننے والے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ابراہم معاہدے کی توسیع کے حوالے سے پرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی جلد اس میں شامل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے کا حصہ بن گیا تو باقی تمام عرب ممالک بھی اس میں شامل ہونے پر آمادہ ہو جائیں گے، جس سے خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو گی۔

سابق امریکی صدر نے مزید بتایا کہ کئی ممالک نے ابراہم معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے اور وہ جلد اس عمل کا حصہ بنیں گے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں امن اور تعاون کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا کر خطے میں ترقی، سرمایہ کاری اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں ابراہم معاہدے کے دائرہ کار میں مزید وسعت دیکھی جائے گی۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں بدترین ٹریفک جام، شہری شدید پریشان

متعلقہ خبریں