اہم خبریں

اسلام آباد میں بدترین ٹریفک جام، شہری شدید پریشان

اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کے روز بدترین ٹریفک جام نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا۔ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد اور پی ڈبلیو ڈی تک گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسا رہنا پڑا۔

مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی غیر معمولی بھیڑ کے باعث ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے اور دیگر اہم راستوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی۔ دفاتر، تعلیمی اداروں اور بازاروں کی طرف جانے والے شہریوں کو سخت مشکلات پیش آئیں جبکہ کئی مقامات پر ایمبولینسوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

شہریوں نے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ٹریفک کنٹرول پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حالات سے بچا جا سکے۔ ٹریفک حکام کے مطابق رش کی بڑی وجہ سڑکوں کی مرمت، غیر متوقع تعمیراتی سرگرمیاں اور معمول سے زیادہ گاڑیوں کا دباؤ تھا۔

مزید پڑھیں :بسنت ثقافت کا حصہ، لیکن شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح رہے گی،مریم اورنگزیب

متعلقہ خبریں