پشاور( اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اجازت دلوانے کی اپیل کی ہے۔
خط میں وزیر اعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی ملاقات کی اجازت کے لیے تحریری طور پر آگاہ کر چکے ہیں، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔
سہیل آفریدی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ اور ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے ہیں، اور ان کا آئینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف سے مشاورت اور ہدایات حاصل کریں۔
انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی جائے تاکہ وہ اہم سیاسی و انتظامی امور پر رہنمائی حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں :میر علی، شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر آگئی،متعدد خوارجی ہلاک















