کراچی (اے بی این نیوز)افغان بستی پر قبضے کےخلاف کارروائی کے دوران 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیاگیا۔انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم نے بتایا کہ افغان بستی میں 280 گھروں اور 6 دکانوں کو گرایا گیا ہے۔
انچارج اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق افغان مہاجرین نے 40 سال قبل اس زمین پر قبضہ کیا تھا جبکہ قبضہ کی گئی زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔شایان انجم کا کہنا ہے کہ افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کرانا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی آل رائونڈر کیمرون گرین بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر