اہم خبریں

وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کی دو سہ ماہیوں کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رضوان عباسی سے)حکومتِ پاکستان نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے تحت پہلی اور دوسری سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈز یکمشت جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں سہ ماہیوں کے لیے کل 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کیے جا رہے ہیں، جو کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا تقریباً 35 فیصد حصہ بنتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے “ون لائنر” اتھارائزیشن اپ فرنٹ دے دی ہے، جسے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اس منظوری میں پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2025) کے ترقیاتی فنڈز کا 15 فیصد حصہ بھی شامل ہے، جس کے اجرا کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی تھی۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا کل حجم ایک ہزار ارب روپے ہے۔

وزارت خزانہ نے اس بجٹ کے اجراء کی حکمت عملی پہلے ہی مرتب کر لی تھی، جس کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد بجٹ جاری کیا گیا۔،دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد بجٹ جاری کیا جائے گا۔

تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 40 فیصد بجٹ جاری کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اسٹیٹ بینک کے ذریعے براہِ راست جاری نہیں کیے جائیں گے بلکہ ان کا پری آڈٹ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی ،اپوزیشن کے 40 سے زائد ممبران قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

متعلقہ خبریں