اہم خبریں

اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف کی خبر پر ایکشن کمیٹیاں تحلیل

راولپنڈی( اے بی این نیوز      ) اے بی این نیوز اور روزنامہ اوصاف کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا ہے ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی میونسپل کارپوریشن میں ڈی پی ڈی سی کی ناقص کارکردگی کے باعث کمرشل تعمیرات کے متعدد منصوبے غیر معمولی تاخیر کا شکار تھے اور 2022 سے سینکڑوں کمرشلائزیشن کیسز منظوری کے منتظر پڑے تھے اس تاخیر نے کاروباری برادری اور شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا تھا پنجاب حکومت کے مطابق کمیٹیوں کی تحلیل کا مقصد منصوبوں کی منظوری کے عمل کو تیز شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں ختم کی جا سکیں حکومت نے واضح کیا ہے کہ نئی متبادل کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا

مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں