اہم خبریں

افغانستان کا مسئلہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،بیرسٹر عمیر نیازی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی تنظیموں میں مسلسل دلچسپی لیتے ہیں سہیل آفریدی ماضی میں ایس ایف کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں بھی بانی پی ٹی آئی نے مثبت رائے دی انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانی کی ہدایات کے مطابق دونوں سطحوں پر اپنا مقام بحال کیابیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں افغانستان کا مسئلہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے ہم خالی ہاتھ امریکی وزرا کے پاس نہیں جا سکتے ہمیں اپنی سفارتی سطح پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

افغانستان کو فنڈنگ بعض مسلم ممالک سے بھی مل رہی ہے پاکستان کو چاہیے کہ ان ممالک سے مؤثر بات چیت کرے تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہو سکےعمیر نیازی نے کہا کہ صوبے میں استحکام لانے کی کوششیں جاری ہیں اور پی ٹی آئی کی اندرونی تقسیم کے حوالے سے جو باتیں کی جا رہی تھیں وہ اب ختم ہو چکی ہیں ان کے مطابق پارٹی اپنی تنظیمی ساخت اور سیاسی حکمت عملی کے لحاظ سے ایک نئی سمت کی جانب بڑھ رہی ہے
کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی نے کہا کہ گورنر کو ایک مخصوص تاریخ پر بلایا گیا تھا تاکہ وہ استعفوں اور ان پر کیے گئے دستخطوں کی تصدیق کر سکیں انہوں نے بتایا کہ دو سے ڈھائی سال قبل کچھ افراد نے قومی اسمبلی سے استعفے دیے تھے تاہم بعد میں تحریک انصاف کے اراکین اپنے فیصلے سے مکر گئے تھے اختیار ولی نے کہا کہ گورنر نے استعفوں کی تصدیق کی ذمہ داری لی تھی اور توقع تھی کہ متعلقہ افراد اپنے نمبرز کے دعوے کے مطابق اسمبلی میں ثابت قدم رہیں گے

اختیار ولی نے کہا کہ اگر وہ اپنے کاغذات جمع نہ کراتے تو احتجاج ریکارڈ کیسے کرواتے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اگر استعفیٰ نہ دیتے تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاتی سہیل آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ ان کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں صرف چند تقریریں سنی ہیں تاہم نیا سال آنے سے پہلے سیاسی صورتحال واضح ہو جائے گی

مزید پڑھیں :عمران خان نے احتجاج کی کال دیدی،جا نئے کب

متعلقہ خبریں