لاہور (اے بی این نیوز)قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام رہا، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ چیمپئن کو 93 رنز سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیل کے چوتھے دن کھانے کا وقفے کے بعد شاہین شاہ نے 2 وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ کی ٹیم 183رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز میں شاہین آفریدی، نعمان نے 4،4، ساجد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے پہلی اننگز میں 378، دوسری اننگز میں 167 رنز بنائے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پہلی اننگز میں سلمان آغا اور امام الحق نے 93، 93 رنز بنائے تھے، پاکستان کو 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1کی برتری مل گئی۔
شاہین آفریدی نے کھیل کے چوتھے دن 4 وکٹیں لیکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، نعمان کی گھومتی گیندوں نے جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو سنبھلنےکا موقع نہ دیا۔
آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی