اہم خبریں

گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، سولہ افراد جھلس کر جاں بحق

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز  )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سولہ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے
فائر سروس کے مطابق تمام لاشیں بری طرح جھلسنے کے باعث شناخت ممکن نہیں ہو سکی
حادثہ میرپور کے علاقے میں واقع چار منزلہ فیکٹری میں پیش آیا جہاں دوپہر کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی
فائر سروس کے عملے نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم قریب موجود کیمیکل گودام میں تاحال شعلے بھڑک رہے ہیں
حکام کے مطابق بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی موجودگی نے آگ کو شدت دی
فائر سروس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں زہریلی گیس کے اثر سے ہوئیں
پولیس اور فوجی حکام نے فیکٹری مالکان کی تلاش شروع کر دی ہے
پولیس کے مطابق کیمیکل گودام کی قانونی حیثیت کی تحقیقات جاری ہیں

مزید پڑھیں  :کُرم میں فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا بھرپور جواب،دشمن فرار، پو سٹیں خاکستر،ٹینک تباہ

متعلقہ خبریں