اہم خبریں

فیض آباد ،کنٹینرز کا راج ،شہریوں کی زندگی مفلوج

راولپنڈی(اے بی این نیوز) شہر کے مرکزی علاقے فیض آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر چھ روز گزرنے کے باوجود کنٹینرز نہ ہٹائے جا سکے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہے جبکہ مسافروں کو طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔

انتظامیہ نے اگرچہ فیض آباد ٹرانسپورٹ اڈے، بازاروں، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم کنٹینرز کے باعث آمدورفت بدستور محدود ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستے کئی مقامات پر بند ہیں، جس سے عام شہریوں، دفاتر جانے والے افراد اور ٹرانسپورٹ مالکان کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کے باعث روزمرہ کے کام متاثر ہو رہے ہیں جبکہ مریضوں اور طلبہ کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ اڈے تاحال بند ہونے سے بین الاضلاعی سفر تقریباً معطل ہو چکا ہے، جس سے مسافروں کو بس اڈوں پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کنٹینرز تاحال ہٹائے نہیں جا سکے، تاہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حالات بہتر ہوتے ہی تمام راستے بحال کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :حکومت کو دھچکا،اہم وزیر مستعفی

متعلقہ خبریں