راولپنڈی(اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہو ئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کئے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کے پی کے میں وزیر اعلی کے منتخب ہونے کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
بانی اس بات پر خوش ہیں کہ تمام ایم این ایز نے بغیر کسی گروپ بندی کے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ حلف برادری کا عمل بھی بخوشی مکمل ہونا چائئے۔ جمہوری پراسسس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چائئے عمل قانون کے مطابق عمل ہونا چائئے۔
بانی کے مطابق پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے ۔ بانی نے کہا ہے فوج میری ہے ملک بھی میرا ہے شہداء بھی میرے ہیں ۔ میں جب تنقید کرتا ہوں تو دہشت گردی پر نہیں بلکہ دہشت گردی کی پالیسی پر حکومت پر تنقید کرتا ہوں ۔
مرید کے واقعے پر بھی بانی نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ بانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کا حل نکالنا لازم ہے ۔ آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں ۔ دیشت گردی کا ملٹری کے ساتھ بات چیت سے حل کرنا ضروری ہے ۔ دہشت گردی کے حل کے لئے افغانستان سے بھی بات ضروری ہو تو حل نکالناچا ہیئے۔
مزید پڑھیں :پاک افغان سرحدی جھڑپوں کی بھارتی میڈیا رپورٹس غلط ثابت ہوئیں