اہم خبریں

سلطان آف جوہر ہاکی کپ،پاک بھارت کے درمیان آج اہم مقابلہ ہوگا

کوالالمپور(اے بی این نیوز)ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ شام 5 بج کر 35 پر شروع ہو گا، پاکستان نے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پہلے میچ میں ملائیشیا کو سات کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک گول کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، دوسرا میچ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے دو کے مقابلے میں چار گول سے فتح حاصل ہوئی۔

اس طرح بھارت نے اپنے دونوں میچ جیت رکھے ہیں جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں فتح حاصل ہوئی، دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، پاکستان کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل14اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں