قاہرہ(اے بی این نیوز )قاہرہ میں ایک زور دار دھماکے نے دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں گھنے دھوئیں کے بادل چھا گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔
سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر انحصار کریں۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا ہے جبکہ پولیس اور فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں :مہنگائی،انڈے،سبزی،مرغی،دالیں،گھی ،چاول،آٹا،گوشت کی قیمتیں آسمان پر،جا نئے تفصیل