اہم خبریں

عمران خان کو کہیں منتقل کیا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیں گے، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور ( اے بی این نیوز   )نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب کا آغاز شعر سے کرتے ہو ئے کہا کہ
میں پرچی پر وزیراعلیٰ نہیں بنا، میں اپنے قائد کا انتہائی مشکور ہوں، میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے یہاں تک پہنچا ہوں
انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں اور قبائلی ہونے پر فخر کرتا ہوں، قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور حق تلفی نہیں ہونے دوں گا
سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوام پر بڑے ظلم ہو چکے ہیں اور یہ ظلم اب بند ہونا چاہیے، میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے اس لیے تذلیل کی گئی مگر میں اس پر فخر کرتا ہوں
انہوں نے ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ارشد شریف نے سر نہیں جھکایا اور شہادت قبول کی، ان کی جرأت کی میں داد دیتا ہوں
سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا خاندان سیاست سے جڑا ہے مگر میں مڈل کلاس کا نمائندہ ہوں، میرے پاس نہ پیسے ہیں نہ گاڑی ہے اور نہ بنگلہ ہے، کرسی کی لالچ میرے لیے نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ بانی پوری دنیا کے لیڈر ہیں اور ہم بانی کے ساتھ کھڑے ہیں، بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں اور اگر بانی کو کہیں منتقل کیا گیا تو پورا پاکستان جام کر دیں گے، ہماری مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا
انہوں نے کہا کہ لندن پلان فیل ہوا اور اسی وجہ سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی آئی، افغان پالیسی پر نظرثانی ضروری ہے اور فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے
سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی نے جو حکم دیا میں فرنٹ سے لیڈ کروں گا اور اپنے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

مزید پڑھیں :محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں،نومنتخب وزیراعلیٰ خیرپختونخوا

متعلقہ خبریں