اہم خبریں

حکومت کا بڑا ریلیف پیکیج: سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف

اسلام آباد( اے بی این نیوز)حکومت نے اگست کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھرانوں کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کی رقم دی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 475,000 صارفین کے بل معاف کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (MEPCO) کے 265,000 صارفین، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (ISCO) کے 77,000 صارفین، لاہور کے 48,000 صارفین اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) کے 165,000 صارفین کو بھی بلوں کی ادائیگی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک ہزار صارفین کو اگست کے بل ادا نہیں کرنے ہوں گے، جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متاثرہ صارفین کے حوالے سے سروے جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:استعفے کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی

متعلقہ خبریں