اہم خبریں

وزیر اعلیٰ‌ خیبرپختونخواکا انتخاب: حکومتی و اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

پشاور( اے بی این نیوز)پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

سہیل آفریدی نے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار جہاں، جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مولانا لطف الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ارباب زرق نے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، آئین کے مطابق جمہوری عمل کو آگے بڑھانا چاہیے، جمہوری عمل میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی اسمبلی کے فلور پر بتاؤں گا، پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آپ الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:کرم میں کوئلے کی کان گر گئی، 5 کان کن جاں بحق

متعلقہ خبریں