اہم خبریں

افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ’ عصمت اللہ کرار‘تباہ، فوٹیج منظرعام پر آگئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز)پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیج .

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے شاندار مناظر .

پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں سپین بولدک سیکٹر ، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے سب سے اہم عصمت اللہ کرار کیمپ کو متعدد اسٹرائیکس میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا.

سیکورٹی ذرائع نے مزید کہاکہ یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی.

متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے.

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان ریجیم میں سخت پریشانی .
مزید پڑھیں‌:افغان طالبان نے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی

متعلقہ خبریں