جدہ (اے بی این نیوز) رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف انتقال کر گئے۔ عالم اسلام کی ہردلعزیز شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف آج طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف کی نماز جنازہ آج بروز اتوار الجفالی مسجد جدہ میں ادا کی جائے گی جب کہ ان تدفین اسد قبرستان میں کی جائے گی۔
جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور عورتوں کے لیے تعزیتی تقریب تین دنوں تک مغرب تا عشاء جاری ہے۔
مزید پڑھیں: افغان اشتعال انگیزی پر پاک فوج کامنہ توڑ جواب،چیک پوسٹیں تباہ ،درجنوں افغان فوجی ہلاک