اہم خبریں

افغانستان کی اشتعال انگیزی ،پاک فوج کا بھرپور جواب دینے پر صدر ،وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد(اے بی این نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہاپاکستان اپنی قومی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کےلیےعملی اقدامات کرے،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،پاکستان بارہا واضح کرچکا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑسےپاکستان کےشہری،سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہےہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا،پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت اور اچھے ہمسائیگی کی مثال قائم کی۔صدرپاکستان نےکہاعبوری افغان حکومت کی سرزمین سےفتنہ الخوارج کے حملے اقوام متحدہ کی رپورٹس سےبھی ثابت شدہ حقیقت ہیں،امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

مزیدکہا جموں وکشمیرپرکسی بھی متنازعہ یاگمراہ کن مؤقف کوپاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، افغان قیادت نےمقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سےمنہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں سےنا انصافی کی،بھارت کا کشمیر سےمتعلق ہر غیرقانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سےسرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے افغانستان کی اشتعال انگیزی کےبھرپوراورموثرجواب پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پرفخر ہے،فیلڈمارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نےافغان اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دیا،پاک فوج نےافغانستان کی متعددپوسٹس کوتباہ کرکے ان کوپسپائی پرمجبورکیا۔

دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور،مؤثرجواب دیاجائےگا، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ملک کےچپےچپےکادفاع کرناخوب جانتےہیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

متعلقہ خبریں