اہم خبریں

سیلاب نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو (اے بی این نیوز) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ملک کی 32 میں سے 31 ریاستوں میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔

میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ ریاست ہائیڈالگو میں 16 شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک ہزار کے قریب گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں فوج بھیج دی گئی ہے جب کہ متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:یاسین ملک زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، انہیں طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ، مشعال ملک

متعلقہ خبریں