اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سالانہ 500 ارب روپے ملتے ہیں۔ لیکن خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے کے لیے جو فنڈز دیے جاتے ہیں وہ جلسوں اور جلوسوں پر خرچ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا بہترین طریقہ ہے۔ 2018 میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔جبکہ ہمیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ پی ٹی آئی پارٹی کے اندر کیا فیصلہ کرتی ہے۔
اختر ولی خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو 3 خواتین کی سفارش پر ہٹایا گیا۔ اور جس کو 3 خواتین کی سفارش پر وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا جائے اس کی کیا حیثیت ہے؟
انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی سہیل آفریدی کو بھی نہیں جانتے۔
مزید پڑھیں:شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ، جانئے کتنا؟