کابل ( اوصاف نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ روز افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خواتین کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے بھی مودی سے وضاحت طلب کرلی۔
Mr. Modi, when you allow the exclusion of women journalists from a public forum, you are telling every woman in India that you are too weak to stand up for them.
In our country, women have the right to equal participation in every space. Your silence in the face of such… https://t.co/FyaxxCteK6
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 11, 2025
سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ اس بات پر مرد صحافیوں کو پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر دینا چاہیے تھا۔
I am shocked that women journalists were excluded from the press conference addressed by Mr Amir Khan Muttaqi of Afghanistan
In my personal view, the men journalists should have walked out when they found that their women colleagues were excluded (or not invited)
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) October 11, 2025
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا، ناقدین نے اسے طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا۔
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کا بزدلانہ حملہ، آئی ایس پی آر