اہم خبریں

ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(‌اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ہم مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی پالیسی کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق ڈیٹا کے تحفظ اور خودمختاری کو مدنظر رکھا جائے۔ مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مصنوعی ذہانت کے فروغ اور اس پر عمل درآمد کے لیے قائمہ کمیٹی بنائی جائے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مبنی ایک مشاورتی پینل تشکیل دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:گورنر کے پی فیصل کریم نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ وصول کر لیا

متعلقہ خبریں