کراچی (اے بی این نیوز) محکمہ سکول تعلیم کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
محکمہ اسکول تعلیم نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی سینارٹی لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سینارٹی لسٹیں 15 اکتوبر تک ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لسٹیں ڈائریکٹرز کو موصول ہونے کے بعد محکمہ اسکول تعلیم کو ارسال کی جائیں گی۔
ٹیچنگ اسٹاف میں ہائی اسکول ٹیچر اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ شامل ہیں،سینارٹی لسٹیں موصول ہونے کے بعد ان پر نظر ثانی کی جائے گی،نظر ثانی کے بعد سینارٹی لسٹوں کو حتمی شکل دی جائے گا۔
حتمی شکل کے بعدڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا،اجلاس کی صدارت سیکرٹری اسکول تعلیم کریں گے،اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے،اجلاس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلی خیبرپختونخوا کا استعفیٰ منظور نہ ہوا،تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کا پلان تیار