اہم خبریں

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ہائوسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کافیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہائؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے

وزارت خزانہ نے ہائؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔

ہائؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز،محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کرلیا

متعلقہ خبریں