اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا،بھاری نفری پہنچ گئی،مقابلہ جاری، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ،جا نئے تفصیلات

ڈیرہ اسماعیل خان( اے بی این نیوز       ) پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شہر سے تقریباً 10 کلو میٹر جبکہ صدر پولیس اسٹیشن سے محض 2 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے اتنے شدید تھے کہ قریبی گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں اور شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد فضا میں گولیوں کی آوازیں گونجنے لگیں، جس پر شہریوں نے گھروں میں پناہ لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف پولیس ٹریننگ اسکول تھا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیموں کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے حملے کی نوعیت اور ممکنہ ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :نمرہ مہرا نے الزام عائد کر دیا ،جا نئے کیا اور کس پر

متعلقہ خبریں