پشاور ( اے بی این نیوز ) پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے انتظامی امور اور وفاق و صوبے کے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین اس ملاقات کو ملکی سیاست کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں، کیونکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ سیاسی تعاون پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان جے یو آئی (ف) کے مرکزی قائد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی، جبکہ آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کا امکان ہے۔سیاسی حلقوں میں یہ ملاقات خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملاقات کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت وفاق اور صوبے کے درمیان تعلقات میں بہتری اور سیاسی رابطوں کے فروغ کی سمت ایک نیا قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :کوئی سمجھتا ہے اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر