اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک بار پھر مختلف ایئرلائنز کی فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوگئیں،ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے روانہ ہونے والی فلائیٹس میں ایئر بلیو، ایئر سیال اور پی آئی اے کی فلائیٹس شامل، اے بی این نیوز نے تاخیر کا شکار ہونے والی فلائیٹس سے متعلق تفصیلات حاصل کرلیں،جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی دوحہ کے لئے فلائیٹ کا شیڈول رات 12:05تھا، 3:19 پر روانہ ہوئی، ایئر سیال کی دمام کے لئے فلائیٹ کا شیڈول صبح 8:45 تھا، 9:54 پر روانہ ہوئی،ایئر بلیو کی کراچی کے لئے فلائیٹ کا وقت صبح 9 بجے تھے جو کہ تاخیر کا شکار ہوئی، پی آئی اے کی پیرس کے لئے فلائیٹ کا وقت دن 11:15 تھا،1:31 پر روانہ ہوئی، پی آئی اے کی ٹورنٹو کے لئے فلائیٹ کا وقت دن 1:10 تھا، 4:30 پر روانہ ہوئی، ایئر بلیو کی دبئی کے لئے وقت دن 1:15 تھا جو کہ تاخیر کا شکار ہوئی۔
مزید پڑھیں :کوئی سمجھتا ہے اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر