اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونیوالے ایل ایل بی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب یونیورسٹی کےآج ہونےوالےایل ایل بی کےامتحانات ملتوی کردیےگئے۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کےمطابق ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائےگا، 13اکتوبر سےہونے والے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات منسوخ کر دئیے گئے ہیں،پیرافورس کےسب ڈیویژنل انفورسمنٹ آفیسرکا ٹیسٹ منسوخ کردیاگیا ہے،ایس ڈی ای او کا ٹیسٹ 11 اور 12 اکتوبرکوشیڈول تھا،ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعدمیں کیا جائیگا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن نے لاہورکی تمام جماعات اورکالجزکوبندکرنےکےحکم دیدیا،پنجاب یونیورسٹی نےبھی یونیورسٹی بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،ترجمان وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کلاسزمعطل کرکے طلباءکویونیورسٹی سے باہر نکالا جارہا ہے۔سی ای او ایجوکیشن کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث بچوں کو چھٹی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

متعلقہ خبریں