سان فرانسسکو (اے بی این نیوز) گوگل کلاؤڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تھامس کورین نے ایک بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت تعلیمی تحقیق سے ترقی کر کے تکنیکی تبدیلی کے سب سے بڑے ڈرائیوروں میں سے ایک بن گیا ہے، جس سے تمام صنعتوں میں ترقی اور بہتر خدمات کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ گوگل کلاؤڈ، اے آئی سٹارٹ اپس کی اگلی نسل کے لیے کھلا انفراسٹرکچر فراہم کر رہا ہے، اور اینتھروپک کے ساتھ ہماری شراکت اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ہم کس طرح صارفین اور کاروباروں کو قابل اعتماد اور ذمہ دار اے آئی کی طاقت حاصل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔گوگل نے مصنوعی ذہانت کے سٹارٹ اپ اینتھروپک میں تقریباً 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے. یہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے تحقیق کر رہا ہے۔ گوگل اور اینتھروپک نے سرمایہ کاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن الگ سے ایک شراکت کا اعلان کیا ہے جس میں اینتھروپک، گوگل کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز استعمال کرے گا۔
