اہم خبریں

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی لندن ہائی کورٹ میں فتح، یوٹیوبر عادل راجہ جھوٹا ثابت،بھاری جر مانہ عائد

لندن (اے بی این نیوز) لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے سابق میجر اور یوٹیوبر عادل راجہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ عدالت نے عادل راجہ کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں شکست دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے کے مطابق عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ روپے) ہرجانے کی مد میں اور۔ 3 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 11 کروڑ روپے) عدالتی اخراجات کی مد میں ادا کرنے ہوں گے، یوں مجموعی طور پر انہیں۔ تقریباً 13 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

ہائی کورٹ کے جج۔ رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ عادل راجہ نے راشد نصیر پر جھوٹے، بے بنیاد اور انتہائی ہتک آمیز الزامات لگائے، جن سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت نے واضح کیا کہ عادل راجہ اپنے کسی بھی الزام کے حق میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عادل راجہ اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عدالتی فیصلے کا خلاصہ شائع کریں اور تحریری طور پر یہ اعتراف کریں کہ ان کے الزامات جھوٹے تھے۔ ساتھ ہی عدالت نے انہیں آئندہ ایسے بیانات دہرانے سے بھی روک دیا۔

یہ مقدمہ رواں برس۔ 22 سے 27 جون تک لندن ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت رہا۔ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے عادل راجہ کے خلاف ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر شائع۔ نو ہتک آمیز پوسٹس پر قانونی چارہ جوئی کی تھی۔

فیصلے میں عدالت نے کہا کہ عادل راجہ کے گواہان. شاہین صہبائی، شہزاد اکبر اور۔ سید اکبر حسین کوئی مصدقہ شہادت فراہم نہ کر سکے۔ جج کے مطابق ان کی گواہیاں آپس میں متضاد تھیں اور کسی بھی بیان سے عادل راجہ کے الزامات کو تقویت نہیں ملی۔

فیصلے میں عدالت نے یہ بھی کہا کہ عادل راجہ کا دعویٰ کہ وہ عوامی مفاد میں الزامات لگا رہے تھے، حقائق کے برعکس ہے، کیونکہ انہوں نے اپنے الزامات کی صداقت کے لیے کوئی معتبر ذریعہ یا ثبوت پیش نہیں کیا۔

جج رچرڈ اسپئیر مین نے مزید کہا کہ عادل راجہ کے لگائے گئے الزامات جن میں لاہور ہائی کورٹ پر کنٹرول، انتخابی دھاندلی، رشوت اور سیاسی اثرورسوخ کے الزامات شامل تھے. محض قیاس آرائی پر مبنی تھے۔

فیصلہ سننے کے بعد بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے ردعمل میں کہا کہ یہ فیصلہ صرف ان کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی جیت ہے جسے جھوٹ اور بدنیتی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد دہانی ہے کہ پاکستان ہو یا دنیا کا کوئی ملک، انصاف ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے زہر پھیلانے والوں کا کسی بھی عدالت میں دفاع ممکن نہیں، اور یہ فیصلہ سچائی اور انصاف کی فتح کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں  :جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

متعلقہ خبریں