اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ایک معمہ بن گیا، صورتحال گھمبیر،جا نئے اندر کی کہانی

پشاور ( اے بی این نیوز    )علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ایک معمہ بن گیا ہے کیونکہ بارہ گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود ان کا استعفیٰ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا نہ پہنچ سکا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں تاہم گورنر ہاؤس کو تاحال باضابطہ طور پر استعفیٰ موصول نہیں ہوا ۔
گورنر ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب استعفیٰ موصول ہوگا تو اسے آئینی تقاضوں کے مطابق جانچا جائے گا دوسری جانب کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر سیکرٹریٹ کو ارسال کیا جا چکا ہے لیکن نمبر گیمز کے باعث استعفیٰ کو منظور کرنے میں تاخیر کی جا رہی ہے اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے استعفیٰ بھیجے جانے کا دعویٰ سامنے آ رہا ہے جبکہ گورنر ہاؤس یہ مؤقف دے رہا ہے کہ انہیں کوئی باضابطہ استعفیٰ تاحال موصول نہیں ہوا معاملہ سیاسی گرما گرمی اور اندرونی اختلافات کی نشاندہی کر رہا ہے اور صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہو سکی

مزید پڑھیں :احتجاج کی کال،فیض آباد کو ایک بار پھر بند کرنے کی تیاریاں مکمل،کنٹینرز پہنچا د یئے گئے

متعلقہ خبریں