اہم خبریں

وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں والانسز میں اضافہ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، اور دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں و الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دیگی۔
مزید پڑھیں: پولیو ورکر جاں بحق

متعلقہ خبریں