اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی کنکشنز کی قیمتوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں پانچ سے دس مرلے کے گھروں کے لیے کنکشن کا خرچ اکتالیس ہزار پچاس روپے ہوگا جس میں بیس ہزار روپے ڈیمانڈ نوٹس بیس ہزار سیکیورٹی اور پندرہ سو روپے سروس لائن چارجز شامل ہیں دس مرلے سے بڑے گھروں کے لیے کنکشن تینتالیس ہزار روپے میں پڑے گا جس میں بیس ہزار سیکیورٹی فیس بیس ہزار ڈیمانڈ نوٹس اور تین ہزار روپے سروس چارجز شامل ہوں گے
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں چھ سو ایم ایم سی ایف ڈی درآمدی آر ایل این جی سرپلس موجود ہے جس سے پچاس لاکھ سے زائد گھریلو کنکشنز کی گنجائش ہے چار ہزار صارفین پچیس ہزار روپے ارجنٹ فیس جمع کرا چکے ہیں جبکہ دو لاکھ اکتالیس ہزار صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرایا ہے ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو کنکشنز میں ترجیح دی جائے گی باقی تیس لاکھ درخواست گزاروں کو کنکشن حاصل کرنے کے لیے دوبارہ درخواست دینا ہوگی ایل این جی کی قیمت بتیس سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ مقامی گیس کی قیمت اٹھارہ سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی ،ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانیوالا 4 ہزار کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا