لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور کی ضلع کچہری میں پاکستان تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کے خلاف درج مقدمات سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی مدعی ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کا موبائل فون ریکور کیا جا چکا ہے، تاہم وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ فراہم نہیں کر رہی۔ عدالت کے مطابق ملزمہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی، جس پر تفتیشی افسر نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔
ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، لیکن عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے ملزمہ کا تعاون درکار ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ ناگزیر ہے۔ فلک جاوید کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے، اور مزید قانونی پیش رفت آئندہ سماعتوں میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات09اکتوبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟