اہم خبریں

استعفیٰ دیدیا

پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا، جبکہ اس کی اطلاع انہوں نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے ذریعے دی۔

علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بعد سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے متفقہ امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

اپنے الوداعی پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت ان کے لیے ایک اعزاز تھی، اور وہ مستقبل میں بھی خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے پارٹی کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق گورنر کی جانب سے استعفے کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ خود بخود تحلیل ہو جائے گی، جس کے بعد سہیل آفریدی اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم کا بڑا اقدام،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں