اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا مفاہمت کی جانب ایک اور بڑا قدم — اختلافات مٹانے کے لیے نیا رابطہ۔ نوابشاہ (اے بی این نیوز)مفاہمتی سیاست کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اور بڑا قدم ۔ اختلافات مٹانے کی کوششیں شروع۔ صدر آصف علی زرداری آبائی علاقے نوابشاہ میں موجود ۔ ملاقات میں وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے اختلافات کے حل پر مشاورت ہوگی۔ وفد خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے روانہ ہوا تھا۔ صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر ایاز صادق کی ملاقات ہو گی۔
۔ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی وفد کچھ دیر میں نوابشاہ پہنچنے والا ہے، جہاں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ اختلافات کے خاتمے اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہے۔ وفد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نوابشاہ روانہ ہوا ہے، جہاں صدر آصف علی زرداری اپنے آبائی علاقے میں موجود ہیں۔
وفد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی اختلافات کے حل، مشترکہ پالیسی سازی، اور صوبائی سطح پر تعاون کے نئے فریم ورک پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ترقیاتی منصوبوں، معیشت، اور قانون سازی کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے، جبکہ مستقبل میں مشترکہ ورکنگ کمیٹیاں بنانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔
مزید پڑھیں :وزیرِ اعظم کی تبدیلی؟بڑی خبر سامنے آگئی